دل کا درد

قسم کلام: اسم کیفیت

معنی

١ - غم، دکھ۔  مرے دل کا درد غزل ہوا مرے حرف حرف میں حل ہوا      ( ١٩٧٩ء، جزیرہ، ٧٩ )

اشتقاق

دو فارسی اسماء 'دل' اور 'درد' کے درمیان 'کا' بطور حرف اضافت لگانے سے مرکب بنا۔ اردو میں بطور اسم استعمال ہوتا ہے اور تحریراً ١٩٧٩ء سے "جزیرہ" میں مستعمل ملتا ہے۔

جنس: مذکر